’’ مجھے خود سے نفرت ہوگئی تھی کیونکہ۔۔۔‘‘ ودیا بالن کا ناقابلِ یقین انکشاف

’’ مجھے خود سے نفرت ہوگئی تھی کیونکہ۔۔۔‘‘ ودیا بالن کا ناقابلِ یقین انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں ہارمونز کا شکا ر ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھی،فلموں میں آنے کے بعد مجھے اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ میں اپنے بڑھے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار

تھی لیکن کچھ عرصے بعد مجھے خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میری بولڈ فلم کومیرے والد نے دیکھا تو انہوں نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا،میری ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور میں نے ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔میری ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور میں نے ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔