یاد رکھنا جو مرد آپ کو ایک بات باربار کہتاہو تو سمجھ

جیسے مرد کو زبان دراز بیوی نہیں پسند ویسے عورت کو بلند آواز بے عزتی کرنے والا مرد نہیں پسند۔ ضدی عورت خوبصورت نہیں ہوتی اورضدی مرد قابل بھروسہ نہیں ہوتا اگر یہ عادتیں دونوں میں ہوں تو رشتہ قائم نہیں ر ہے گا رشتوں میں لچک دکھائیں اور کچھ یوٹرن بھی اچھے ہوتے ہیں۔ عورت کے قانون کے مطابق، اگر تم اس سے محبت

کرتے ہو تو اس زمین کی باقی ساری عورتوں سے تمہیں لازمی نفرت ہونی چاہیے۔ عورت محبت کے ساتھ ساتھ عزت اور اپنا ئیت کی بھی طلبگار ہوتی ہے۔ زندگی کسی نہ کسی مقام پر ہر کسی کے لیے تلخ ہوتی ہے۔ یہ دنیا امتحان کے لیے ہے یہاں کوئی امتحان سے خالی نہیں کسی کو امتحان کم ہے کسی کازیاد۔ ایک لڑکی کواتنا مضبوط ہونا چاہیے ۔ کہ خود بخود اس کے مقام کا ایسا تعین ہو جائے کہ کوئی بھی لڑکا اسے مخاطب کرتے ہوئے خوف محسوس

کرے۔ محبت کے بہت سے رنگ ہوتے ہیں۔ لیکن محبت کا سب سے خوبصورت رنگ عز ت کا ہوتا ہے۔ عزیز من! کسی کوچھوڑنے کی ننانوے مضبوط وجوہات رکھتے ہوئے بھی ایک کمزور جواز پر ساتھ رہنے کا نام محبت ہے۔ جس کھڑکی سے باہر دیکھنا ہواسے صاف کرلینا چاہیے۔ مطلب؟ اس نے ناسمجھی سے سر اٹھایا۔ محبت کا گمان ہے تو اعتبار کااحترام کرو، نہیں کرسکتے تو محبت کو سوچنا بھی حرام سمجھو۔ کچھ لوگ شروع شروع میں اتنی توجہ دیتے ہیں ہمارا د و منٹ چپ رہنا بھی برداشت نہیں کرتے ،

ہماری بے رخی پر ہزار بار پوچھتے ہیں اور پھر ایک وقت آتا ہے ہماری طویل خاموشی بھی اثر نہیں کرتی ہماری بے رخی ، ہماری ناراضگی سب بے معنی ہوجاتی ہے۔ محبت یہ ہے کہ تم اپنے محبوب کی ہر رگ سے واقف ہو جاؤ۔ اس کے پیار میں چھپی ناراضگی سے ، اس کے غصے میں چھپے پیار سے ، اس کی اکتا ہٹ میں چھپے ڈر سے ، اس کے ڈر میں چھپی آس سے ، اس کی ضد میں چھپے حق سے اور اس کی مسکراہٹ میں چھپے دردسے ، یہاں تک کہ اس کی چلتی سانسوں کے پیچھے چھپی وجہ سے جو آپ کی ذات ہوتی ہے۔ بات تلخ ہے مگر روح میں حیا نہ ہوتو رنگ برنگے حجاب بھی کام نہیں دیتے ۔ یا درکھنا جو مرد آپ کو بار بار ایک بات کہتا ہو تو سمجھ جاؤ وہ آپ کو صرف استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ وہ یہ کہ “مجھ سے کیسے بھی کرکے ملو بس ملو”