دو بار میں ہی ہاتھوں پیروں کی سوجن کاخاتمہ آسان اور اثردار گھریلو نسخہ

دو بار میں ہی ہاتھوں پیروں کی سوجن کاخاتمہ آسان اور اثردار گھریلو نسخہ

ہاتھوں پیروں یا چہرے پر سوجن یا ورم کی شکایت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے یہ جسم کے اندر پیدا ہونیوالے مختلف امراض کی نشاندہی کرتا ہے ۔ عام طور پر معدہ جگر یا گردوں کے امراض کے باعث خواتین میں رحم سے متعلق پیدا ہونیوالی بیماریوں میں اور جسم میں کسی بھی طرح کے زہریلے ٹاکسنز کے رک جانے کے باعث جیسا کہ

یورک ایسڈ کی  کیوجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ اسی طرح جسم میں ضروری نیوٹرنز کی کمی کی اس مرض کا سبب بنتی ہیں جیسا کہ پوٹاشیم ہمارے جسم میں سوڈیم کے ساتھ ملکر جسم کو انرجی فراہم کرتا ہے ۔ ساتھ ہی سوڈیم کی زائد مقدار کو جذب کرتا ہے اگر کسی وجہ سے جسم میں پوٹاشیم کی کمی واقع ہوجائے تو

اس سے سوڈیم کی مقدا رمیں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔جوکہ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پیروں کی سوجن کا باعث بنتا ہے جب بھی ہم پانی مناسب مقدار میں نہیں پیتے ہیں اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے تو ایسے میں ہمارے گردے ٹھیک طرح سے صاف نہ ہونے کے باعث گردوں میں فاضل مادے رک جاتے ہیں جوکہ

چہرے پر یا پیروں پر ورم اور سوجن کاسبب بنتے ہیں اگر جسم میں رطوبات کی زیادتی کے باعث جسم کا کوئی حصہ پھو ل کر بڑھ جاتا ہے جیسا کہ دل بڑھ جانا جگر کا بڑھ جانا ، پھیپھڑوں میں رطوبات کی کثرت کیوجہ سے بھی خاص طور پر پیروں اور ٹانگوں پر چہرے اور ہاتھوں پر سوجن اور ورم آجاتا ہے کسی بھی گاڑھی چیز کا

استعمال کرنے سے فوراً قے آجاتی ہے ۔ جگر کا ورم ،معدے کا ورم ذیابیطس اور دمہ میں بھی اس طرح کی سوجن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آپ کو سوجن ورم کو دور کرنے کا آسان اور اثر دار نسخہ بتائیں گے جس کا استعمال کرکے اس مسئلہ پر باآسانی قابو پاسکتے ہیں ۔ اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے ایک چمچ سونف ، دوعدد سبز الائچی

اور پانچ چھ پودینے کے تازہ پتے لیکر انہیں آدھا لیٹر پانی میں خوب جوش دیکر رکھ لینا ہے ۔ حسب خواہش آپ اسے میٹھا بھی کرسکتے ہیں اسے دن میں تین بار تھوڑا تھوڑا کر پی لیں ۔ ہائی بلڈ پریشر اور چہرہ یا ہاتھوں پاؤں کی سوجن کا بہترین علاج ہے ۔ جن لوگوں کا تمام جسم سوجن میں مبتلا ہوکر ایک مستقل موٹاپا کی شکل اختیار

کرلیتا ہے ایسے لوگوں کو موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتا ہے معدہ کی تیزابیت اور جلن دور کرتا ہے پیشاب کا پیلا پن اور پیشاب جل کر آنا اس سے ٹھیک ہوجاتا ہے اس نسخہ کے استعمال کیساتھ ہی آپ دن بھر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں ۔ کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں روزانہ کی خوراک میں ہلد ی ، ادرک اور لہسن کو ضرور شامل کریں ۔ ہفتے میں ایک سے دو بار مچھلی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔