سردرد کیوں ہوتا ہے؟

سردرد کیوں ہوتا ہے؟ - Cmnb News

سردرد ایک عام سی بیماری ہے جس میں عام طور پر ہر کوئی مبتلا ہوتا ہے سو میں نے نوے افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرر سردرد لاحق ہوتا ہے سرمیں درد کی اہم وجوہات بتانے سے پہلے چند عام وجوہات تحریر کردیتے ہیں جیسے تیز دھوپ تیز روشنی تھکن شوگر لیول کم ہونا تیز ہوا شور اور آلودگی وغیرہ اس کے علاوہ تیز نمک

مرچ چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بھی انسان سردرد میں مبتلا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بے صبر ی غصہ اور مقابلہ بازی کی عادت بھی عام سردرد کی وجوہات میں شامل ہے ۔ سردرد کی اہم وجوہات یہ ہیں ۔ بعض اوقات کچھ پڑھنے کی وجہ سے یا نظر کا کوئی کام کرنے کی وجہ سے سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد نظر

کی کمزوری کی وجہ سے یا آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو نظر کی صحیح عینک لگانے کے بعد ختم ہوجاتا ہے ۔بلڈ پریشر کی وجہ سے سردرد سرمیں شدید دباؤ کے ساتھ یہ درد محسوس ہوتا ہے ہائی بلڈ پریشر اس درد کی وجہ بنتا ہے اس درد سے بچنے کے لئے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے دناتوں کا مسئلہ دانتوں

کی تکلیف یا انفیکشن کی وجہ سے سر کے اوپری حصہ میں درد ہوتا ہے اس سے چھٹکارے کے لئے دانتوں کا علاج ضروری ہے ۔بھوک کی شدت ۔یہ درد کھانا کھانے سے پہلے ہوتا ہے جس کی وجہ مسلز کا کھنچاؤ لو بلڈ شوگر زیادہ سونا یا ڈائٹنگ ہوتی ہے ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو روشنی اور ذائقے سے الرجک ہوتی ہے ان کو اس الرجی

کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہوتا ہے کہ اسے کس چیز سےالرجی ہے اس سے بچنا ضروری ہوتا ہے ۔سردرد کی چھٹی وجہ ہے انفیکشن کا بخار سر میں خون کی نالیوں کے سوجنے کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے یہ عام طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار سے ہوتا ہے ۔

ذہنی دباؤ یہ درد اکثر سر کے سامنے کے حصے کن پٹیوں اور سر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے عام طور پر جذباتی نفسیاتی اور جسمانی دباؤ اس کی وجہ بنتا ہے جس کو دور کرنا ضروری ہوتا ہے سردرد کی آٹھویں وجہ ہے ٹیومر اس کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے اچانک الٹی آنا بینائی اور بولنے میں مسئلہ

ہونا شخصیت میں تبدیلی ذہلی توازن میں کمی ہونا اس درد کی نشانیاں ہیں ۔نیورو فزیشن ڈاکٹر شاہد مختار نے بتایا ’’نیورو فزیشن کا کام ادویات سے دماغی بیماریوں کا علاج کرنا ہے۔ جس میں سر درد‘ مر گی‘ فالج‘ لقوا‘ کمر درد کے علاوہ بھی کئی بیماریاں شامل ہیں جن کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔ نیورو سرجنز بنیادی طور پر نیورو فزیشنز

پر انحصار کرتے ہیں۔ حادثے میں دماغی چوٹ کے مریض کے سوا باقی تمام دماغی امراض کے مریض نیورو فزیشن کے پاس علاج کے آتے ہیں اور اگر مریض کو دماغی سرجری کی ضرورت ہو تو نیوروفزیشن ان کو نیورو سرجنز کے پاس سرجری کے لیے بھیج دیتے ہیں۔ مثلاً اگر دماغ میں ٹیومر ہے تو ہم مریض کو نیورو سرجن کو ریفر کر دیتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین