گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

مدینہ منورۃ: سعودی عرب میں قومی محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ صوبے میں آج موسم کی صورت حالے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ اس انتباہ کے مطابق صوبے میں گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ساتھ ہی تیز ہواؤں اور ویژن میں کمی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، المہد، خیبر اور وادی الفرح کے اضلاع شامل ہیں۔ موسم کی مذکورہ صورت حال رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔