پاکستانی اس بار حج ادا کر سکیں گے یا نہیں؟ِ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج کے بارے میں سعودی حکومت نے اہم احکامات جاری کئے ہیں خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے باہر سے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان سمیت کوئی بھی غیر ملکی ایام حج میں سعودی عرب جا کر حج نہیں کر سکے گا کورونا وبا کے

باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔ کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کے لیے نہیں آنے دیا جائے گا۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت

غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا۔ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سعودی عرب

میں مقیم افراد نے ہی حج کیا تھا، کسی کو باہر سے جانے کی اجازت نہیں ملی تھی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس حج کیا تھا اور اس بار بھی پاکستان کی نمائندگی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہی کریں گے وزیراعظم عمران خان کے مشیر علامہ طاہر اشرفی کا سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالہ سے فیصلے

پر کہنا تھا کہ حج سے متعلق سعودی حکومت کافیصلہ قابل تحسین ہے،سعودی عرب میں مقیم سعودی اورغیر ملکی افرادحج کرسکیں گے،سعودی عرب نے کورونا اورعالمی صورتحال کودیکھتے ہوئے فیصلہ کیا،حج سے متعلق سعودی عرب کےفیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں