کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے کوکا کولا کو اربوں ڈالرزکا نقصان

کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے کوکا کولا کو اربوں ڈالرزکا نقصان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی 2 بوتلیں ہٹا دیں جس کی وجہ سے کمپنی کو 4ارب ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے چیک ریپبلک کے دارالحکومت

بوداپسٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک سائیڈ پر کر دیں اور پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں بولے ایگوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کوکوکا کولا کی بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گر گئے

اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔ کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کو سپانسر کر رہی ہے، نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ یوروز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔