امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ! آخری کاروباری روز کےاختتام پر قیمت کتنی ہوگئی؟

امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ! آخری کاروباری روز کےاختتام پر قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں

64پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے94 پیسے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبدھ کو روپے کےمقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.00روپے سے بڑھ کر 159.30روپے اور قیمت فروخت159.15روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے بڑھ گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.10روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت

فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.70روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید185.00روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی ۔اسی طرح ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220.50روپے پر ہوگئی ۔ جبکہ گزشتہ روز پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے اورکاروبارمثبت زون میں داخل ہوگیا۔کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر47600کی سطح پر پہنچ گیا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو13ارب64 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ پہنچا ۔54فیصد سے زائد شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اورانڈیکس47491پوائنٹس سے نیچے گر کر47388پوائنٹس پر آگیاتاہم بعد ازاںٹیلی کام ،پاور،کمیونیکیشن،فوڈ،پیٹرولیم سمیت دیگر سرگرم سیکٹر کے حصص میں نمایاں خریداری کے سبب انڈیکس 47628پوائنٹس پر جا پہنچا ۔