نماز کے وقت کاروباری مراکز کھلے رہیں گے یا نہیں؟ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

نماز کے وقت کاروباری مراکز کھلے رہیں گے یا نہیں؟ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران دکانیں اور کاروبار بند رکھنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مملکت بھر میں نماز کے اوقات کے دوران تمام تجارتی مراکزکھلے

رکھنے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کی نماز کے دوران نہیں ہوگا، سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ خریداروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ، اس سے کاروباری افراد کو بھی فائدہ ہو گا اور وقفے کے باعث گاہکوں کا رش لگنے سے کورونا کے پھیلا ئوکے خطرات سے بچا ئوبھی ممکن ہو سکے گا۔