فیٹف میں پاکستانی اقدامات! امریکہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا، دشمنوں کو سخت ناکامی کا سامنا

فیٹف میں پاکستانی اقدامات! امریکہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا، دشمنوں کو سخت ناکامی کا سامنا

اسلام‌آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل

قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا جس پر بھارتی صحافی کو جواب دیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں

اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ بھارتی صحافی کو اپنے سوال کا جواب ملنے پر منہ کی کھانا پڑی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو پاکستان کے خلاف

سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے

پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔ انہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔