crossorigin="anonymous">

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے حیران کن ریویو لے لیا ، ری پلے دیکھ کر کمنٹیٹر کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے حیران کن ریویو لے لیا ، ری پلے دیکھ کر کمنٹیٹر بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکا  نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ

کے دوران بنگلادیش کے فاسٹ باولر تسکین احمد کی ایک شاندار گیند کیوی بلے باز راس ٹیلر کے بلے پر جا لگی، اس پر کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی اور امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ دیا، اس کے بعد بنگلادیش کے

کھلاڑیوں نے آپس میں بات کی اور ریویو لے لیا۔ری پلے سے صاف ظاہر ہوا کہ گیند بلے کے درمیان میں لگی تھی، اس کے بعد تبصرہ نگار بھی زور  زور سے ہنسنے لگے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں اب تک شاندار

کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں کیوی ٹیم کا  سکور پانچ وکٹوں پر 147 رنز تھا، ٹیم کی صرف پانچ وکٹیں باقی ہیں اور  اس کی برتری صرف 17 رنز  ہے۔کیوی ٹیم کے

لیے واحد راحت کی خبر یہ ہے کہ اس وقت راس ٹیلر 37 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں اور راچن رویندرا 6 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔بنگلادیش نے میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بنائے تھے،  اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے تھے، بنگلا دیش نے اس بنیاد پر 130 رنز کی برتری حاصل کی۔

Check Also

لگتا ہے مودی کی بھی پرچیاں آگے پیچھے ہو گئیں ۔۔ بھارتی وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم پر اپنی تقریر بھول گئے، ویڈیو دیکھیئے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اکثر اپنے منفی بیانات اور لفظی گولا باری سے لوگوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.