crossorigin="anonymous">

ویڈیو : خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

عالمی ریکارڈ بنانے کے شوقین افراد کچھ بھی کر گزرنے کی جستجو رکھتے ہیں اور ایسا ہی عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش مند ایک بھارتی خاتون نے کیا جنہیں دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔ انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ

کے تصدیق شدہ پیج پر آشا رانی نامی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو اپنے بالوں سے بھاری بھرکم بس کو کھینچے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اٹلی کے شہر میلان میں

ہونے والے ’لو شو ڈائی ریکارڈ‘ کا ایک کلپ ہے جس میں آشا رانی نے 12ہزار 216کلو گرام کی بھاری بھر کم گاڑی کو کھینچ کر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے بلاگ کے مطابق یہ کارنامہ آشا نامی خاتون

 

View this post on Instagram

نے 2016 میں انجام دیا تھا جب کہ یہ ویڈیو حال ہی میں ان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کارنامے کے دوران آشا نے بنا ڈگمگائے اور نہ رکتے ہوئے بالوں سے گاڑی کو کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

Check Also

لگتا ہے مودی کی بھی پرچیاں آگے پیچھے ہو گئیں ۔۔ بھارتی وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم پر اپنی تقریر بھول گئے، ویڈیو دیکھیئے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اکثر اپنے منفی بیانات اور لفظی گولا باری سے لوگوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.