crossorigin="anonymous">

7 لوگ انتقال کر گئے ۔۔ جھیل میں موجود چٹان سیاحوں پر کیسے گری؟ حیران کن ویڈیو

پہاڑ سیاحوں پر آ گر۔ ہوا کچھ یوں کہ افریقی ملک برازیل کے مشہور سیاحتی مقام کینون فال پر چٹان کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آ گرا جس سے 7 سیاح ہلاک ہو گئے۔

اور 9 شدید زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھیل کے اس خوفناک حادثے میں 20 افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کا عمل برازیلن نیوی نے شروع کر دیا ہے اور متعلقہ حکام اس چٹان کو پہلے ہی انتہائی خستہ حال قرار دے چکے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس دلا دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب چٹان کے چٹخنے کی آواز آئی تو اس وقت غیر دانستہ طور پر 2 اور کشتیاں بھی اس کے نیچے آ گئیں۔

مزید یہ کہ ٹورسٹ گائیڈ نے سیاحوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا اور غفلت سے کام لیتے ہوئے انہیں اس مقام تک لے گیا جہاں جانے سے حکومت کی جانب سے پہلے ہی منع کیا گیا تھا۔ تاہم اب برازیل حکومت نے اس سیاحتی مقام پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Check Also

دو اہم ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published.