crossorigin="anonymous">

ہمارے دونوں بچوں کا دھڑ پیٹ اور سینے سے جڑا ہوا ہے ۔۔ اقوام متحدہ نے کیسےغریب مسلمان جوڑے کی فریاد سن لی اور ملک سے باہر بچوں کا آپریشن کیا؟

وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ پاک اولاد دے تو صحت مند دے تا کہ کسی بھی والدین کو پریشانی نا ہو۔ تو بالکل ایسی ہی پریشانی ایک والدین کو تب پیش آئی۔ جب ان کے ہاں پیٹ اور سینے سے جڑے ہوئے بچے پیدا ہوئے، جڑوا بچے

پیدا ہونے پر انکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ یہ واقعہ ہے یمن کے شہر ثناء کا جہاں دسمبر 2020 میں سبین اسپتال میں احمد اور محمد نامی بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بچوں کی صحت کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد اسپتال

انتظامیہ نے شہری انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف سے نومولد بچوں کے علاج کی درخواست کی جائے۔ جس پر یونیسف کی یمن میں موجود انتظامیہ فوراََ مدد کو پہنچی

اور بچوں کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں اپنے زرائع کو استعمال کرتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے زریعے جورڈن کے اسپتال میں فروری 2021 کو داخل کرو ادیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے انکا آپریشن کیا۔ آپریشن کے بعد دونوں بچوں کے دھڑ الگ ہو گئے۔ جس پر انکے والد یاسر البو خیتی کا کہنا تھا کہ شروع میں تو مجھے بہت ڈر

لگ رہا تھا لیکن مجھے اپنے اللہ پاک پر اور پھر ڈاکٹرز پر پورا بھروسہ تھا جس کی وجہ سے آپریشن کامیاب ہو گیا۔ یہی نہیں بلکہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اب چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلواؤں اور یہ بھی دوسرے بچوں کی طرح نارمل زندگی گزاریں۔ اپنی نوعیت کے اس کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 5 مہینے

اسپتال میں ہی بچوں کو داخل رہنے کی ہدایت کی تا کہ مکمل معائنہ کیا جائے کہیں بچوں کی طبعیت دوبارہ خراب نہ ہو جائے۔ لیکن اسپتال میں ان معصوم اور پیارے پیارے بچوں کے ساتھ والدین کے علاوہ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرسز بھی کھیلتے رہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہاں یہ بھی بتا دینا بہت ضرور ی ہے کہ اپنے بچوں کی تکلیف دور ہو نے پر انکے والد کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے یونیسف اور دونوں ملکوں کی حکومت اور اسپتال والوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری مشکل کو اپنا سمجھا اور میرا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ مکمل صحتیاب ہونے کے بعد یہ مسلمان جوڑا اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ 2 دسمبر 2021 کو اپنے ملک یمن واپس پہنچ گیا۔ ملک واپس آنے پر ان کے گھر پر تمام رشتہ دار جمع ہو گئے اور بچوں کو گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگے۔

Check Also

دو اہم ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published.