crossorigin="anonymous">

مردے کے ساتھ سانپ ہی سانپ تھے ۔۔ سانپ پالنے والے شخص کی پراسرار موت نے سب کو ڈرا دیا

سوشل میڈیا پر حیرت انگیز خبریں تو بہت دیکھی ہوں گی، اسی طرح دلچسپ معلومات بھی سوشل میڈیا پر پائی جاتی ہیں، لیکن کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی، یوں اس طرح گھر سے لاش کا ملنا ہو سکتا ہے کچھ حد تک نارمل بھی ہو مگر لاش کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد سانپ بھی موجود تھے۔

49 سالہ شخص کی لاش پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی جبکہ اس کے گھر میں موجود سانپوں کو بھی وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پڑوسی اکثر 49 سالہ شخص کو دیکھا کرتا تھا، لیکن موت سے ایک دن پہلے وہ شخص پڑوسی کو دکھائی نہیں دیا جس پر

پڑوسی کو حیرت ہوئی، پورا دن نظر نہ آنے پر اگلے روز پڑوسی نے خیریت دریافت کرنے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا، جس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ پڑوسی اس وقت دنگ رہ گیا جب وہ شخص گھر میں زمین پر پڑا تھا، اس نے فورا نائن الیون کو کال کی اور معاملے سے آگاہ کیا۔

پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی لی گئی اور گھر میں لاش کے ساتھ ساتھ 120 سے زائد سانپوں کو بھی تحویل میں لیا، جنہیں بعدازاں وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔ تحویل میں لیے گئے سانپوں میں کچھ ایسے بھی تھے جو کہ زہریلے تھے۔


یوں اس طرح اچانک شخص کی موت پر سب حیران ہیں، پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس طرف بھی غور کیا جا رہا ہے کہ کہیں سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے تو موت نہیں ہوئی۔

Check Also

توانائی بحران،روس سے پنگایورپ کومہنگاپڑ گیا،کتنے ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں توانائی کا بحران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.