crossorigin="anonymous">

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں آرام سے پہنچ جانے کی امید لگائے ویرات کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مزاق بن گئی

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل

ہوگئ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ورلڈکپ سے پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کوہلی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پُر عزم تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان کس قدر ورلڈکپ جیتنے کے لیے پُر عزم تھے لیکن ورلڈکپ میں ناکام رہنے کے بعد اُن کی ویڈیو ایک مزاق بن گئ ہے۔ ہندوستان سمیت پاکستان میں ویرات کوہلی کی اس ویڈیو کا شدید مزاق بنایا جا رہا ہے اور بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔ اس وقت بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *