crossorigin="anonymous">

مسجد الحرام سمیت سعودی عرب کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی، دیکھیے خوبصورت مناظر

آج صبح مسجد الحرام سمیت مملکتِ سعودی عرب کی تمام مساجد میں باران رحمت کیلئے نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔ مسجد الحرام، مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ دوسری جانب

بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقاء میں شرکت کی۔ جبکہ نماز استسقاء ادا کرنے کے خوبصورت مناظر کو لاکھوں افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا۔ مسجدِ الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کے روح

پرور مناظر۔ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ مساجد میں نمازِ استسقاء سورج طلوع ہونے کے 10 منٹ بعد ادا کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ باران رحمت کیلئے نمازِ استسقاء ادا کرنا رسول اکرم ﷺ کی سنت ہے۔ جبکہ نمازِ استسقاء کا پورے سعودی عرب میں اہتمام کیا گیا تھا۔

نماز استسقاء کے احکام اور مسائل انسان کی ایک بڑی ضرورت پانی ہے، اگر لوگ قحط سے دوچار ہوجائیں تو اور بارش نہ ہورہی ہو تو نبی کریم ﷺ نے اس موقع کے لئے مخصوص نماز “استسقاء”ادا کرنے کا حکم دیا اور خود بھی نماز باجماعت ادا کیا۔

جب نہریں خشک ہوجائیں، انسان و حیوان کے پینے کی ضرورت نیز کاشت کی ضرورت کے لئے پانی میسر نہ ہو یا پانی ہو مگر ناکافی ہو تو ایسی صورت میں استسقاء مسنون ہے۔ نماز استسقاء کے اصل معنی پانی طلب کرنے کے ہیں، اس لئے پانی کے

واسطے کی جانے والی دعاء اور نماز دونوں کو استسقاء کہتے ہیں، رسول اللہ ﷺ سے جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کی دعا پر اکتفاء کرنا بھی ثابت ہے اور دو رکعت نمازِ استسقاء پڑھنا بھی، اسی لئے امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک دونوں باتوں کی گنجائش ہے، یہ بھی کہ دعا پر اکتفاء کیا جائے اور یہ بھی کہ باضابطہ نماز ادا کی جائے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *