crossorigin="anonymous">

بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنا چاہیے تاکہ وہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستانی بولرز کا سامنا کر سکیں، سابق بھارتی کرکٹر

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنے دو اہم میچز ہارنے کے بعد جہاں بھارتی ٹیم شدید تنقید کا شکار تھی وہیں دوسری جانب بھارتی سابق کرکٹر اور اینکر آکاش چوپڑا نے بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایک کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کوالٹی بولرز کے سامنے ناقص کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم کئ دنوں سے شدید تنقید کا شکار تھے جس کے بعد آکاش چوپڑا نے بھارتی کھلاڑیوں کو ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔

آکاش کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ پی ایس ایل میں حصہ لیں تاکہ اُنہیں وہاں پاکستان کی کوالٹی بولنگ کھیلنے کا موقع ملے۔ اُن کا کہنا تھا کہ۔ ونکہ ہم پاکستان سے بہت کم کرکٹ کھیلتے

ہیں اس لیے جب ہم کسی بڑے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوتے ہیں تو ہمارے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم پی ایس ایل میں کوالٹی بولنگ کا سامنا کریں۔ واضح رہے کہ بھارت کا ورلڈکپ میں اب تک کا سفر کچھ بہتر نہیں رہا۔ بھارت اب تک اپنے تین میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکا ہے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *