crossorigin="anonymous">

ساؤتھ انڈین سپر سٹار کی اچانک موت، 7 مداحوں کی خود کشی، 3 صدمے سے چل بسے

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار پنیت راج کمار کی اچانک موت 10 مداحوں کی بھی جان لے گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز پہلے کنڑ زبان کی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار پنیت راج کمار

کی حرکتِ قلب بند ہوجانے سے موت ہوگئی تھی۔ اداکار کے انتقال کے بعد ان کے مداح سخت دلبرداشتہ تھے جس کے باعث ریاستی حکومت نے کچھ روز کیلئےشراب کی دکانیں بھی بند کردی تھیں تاکہ غمزدہ مداح غم غلط کرنے کے چکر میں غل غپاڑہ نہ شروع کردیں۔

اب یہ رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ پنیت راج کمار کے انتقال کے بعد ان کے سات مداحوں نے خود کشی کرلی ہے۔ اس کے علاوہ تین مداح سپر سٹار کی موت کے صدمے کے باعث ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پنیت راج کمار کی موت کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کی گئی تھیں۔ پنیت کے والد ڈاکٹر راج کمار نے ریاست کرناٹک میں آنکھوں کا ایک بینک شروع کیا تھا اور اپنی موت کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کی تھیں۔ ان کے بیٹے کا انتقال ہوا تو ان کی آنکھیں بھی عطیہ کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کی بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کیے جانے کے باعث ریاست میں آنکھیں عطیہ کرنے والوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اداکار کے تین مداحوں نے صرف اس لیے خود کشی کی ہے تاکہ ان کی بھی سپر سٹار کی طرح آنکھیں عطیہ کی جا سکیں۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *