Breaking News
crossorigin="anonymous">

دلہا نے شادی کے دوران ہی دلہن پر تھپڑ برسادیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا نے دلہن پر تھپڑ برسا دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں جوڑے کو مالا

پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دلہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شادی کی تقریب میں صورتحال اس وقت بدلی جب دلہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی

کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دلہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔دلہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دلہا پر پھینکی جس کے بعد دلہا نے غصے میں آکر دلہن کو

سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔ویڈیو سے متعلق پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا۔دوسری جانب بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پیش ایک دلہا اجے کمار باراتیوں کے

ہمراہ شادی ہال پہنچا تو تقریب میں دلہن دلہا کی ایک دوسرے کو مالا پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن دلہا پر آفت اس وقت آئی جب دلہن نے دلہا کو رسم کے دوران بار بار وگ ٹھیک کرتے ہوئے پایا۔شادی میں شریک باراتیوں نے دلہن کو بتایا کہ دولہادراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کیلئے وگ لگا کر آبا ہے، اس

کے بعد دلہن نے بھی جب دلہا پر غور کیا تو حقیقت سامنے آگئی اور دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی۔بعد ازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔اہل خانہ کی جانب سے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کسی کی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر قائم رہی۔اس واقعے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا والوں پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرادیا۔

Check Also

معروف شیف براک برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا، ہسپتال سے تصاویر شئیر کر دی

ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براک اوزدامیر اپنے منفرد انداز سے کھانا پکانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *