crossorigin="anonymous">

اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا نہیں پاتی تو؟ صحافی کے سوال پر جدیجا نے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان، ویڈیو وائرل

ورلڈکپ کے شروعاتی دو میچز میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم نے اپنے اگلے دو میچز بڑے مارجن سے جیت لیے ہیں۔ سپر 12 مرحلے میں بھارت کا ایک میچ باقی ہے جو نمیبیا کے خلاف کھیلا جاۓ گا جس میں بھارت کی جیت یقینی دکھائ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر بھارت اپنا آخری میچ بھی جیت جاتا ہے جبکہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 7 نومبر کو کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست ہوجاتی ہے تو بھارت کا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائ یقینی ہو جاۓ گی۔

اسی اثناں میں سوشل میڈیا پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرہ جدیجہ کی پریس کانفرنس کے دوران کی جانے والی بات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

جب جدیجہ سے سوال کیا گیا کہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو پھر بھارتی ٹیم کیا کرے گی؟ جس پر جدیجہ نے فوراً کہا کہ بھارتی ٹیم اپنے بیگ پیک کرے گی اور گھر کو جاۓ گی۔ واضح رہے کہ جدیجہ نے یہ بات آج میچ کا بیترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کی۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *