crossorigin="anonymous">

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کرس گیل ڈیوڈ وارنر کی جیب میں کیا ڈھونڈ رہے تھے؟

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہونے والے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں پیش ہونے والا ایک واقع سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا

جاسکتا ہے کہ یونیورسل باس آسٹریلوی اوپنر وارنر کی جیب میں سے کچھ ڈھونڈھ رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ مققرہ اوورز میں 157 رنز بناۓ جس کے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 17 ویں اوور

میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے وارنر نے ناٹ آؤٹ 89 رنز بناۓ۔ آسٹریلوی اننگ کے دوران کرس گیل وارنر کے پاس آۓ اور اُن کی جیب میں سے کچھ ڈھونڈھنے لگے۔ ذرائع کے مطابق کرس گیل مذاخیہ انداز

سے سینڈ پیپر ڈھونڈھنے کی کوشش کررہے تھے۔ چونکہ وارنر زبردست اننگ کھیل رہے تھے اور کرس گیل اُنہیں آؤٹ کرنے کا طریقہ ڈھونڈھ رہے تھے۔واضح رہے 2018 میں وارنر سمیت آسٹریلوی کپتان سمتھ نے گیند کو خراب کرنے کے لیے سینڈ پیپر استعمال کیا تھا۔ سینڈ پیپر کی بدولت گیند کی شکل و صورت خراب کی جاتی ہے جس سے بلے باز کو کھیلنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *