crossorigin="anonymous">

میں آرام سے سو بھی نہیں سکتا ہوں ۔۔ مشہور بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کس بیماری میں مبتلا ہو گئے؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی شخصیات کے بارے میں خبریں موجود ہیں جن میں کچھ نیا انکشاف ہوتا ہے۔ یہ انکشاف کئی بار مداحوں کو افسوس میں بھی مبتلا کر دیتا ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو اداکار نصیر الدین شاہ کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ اونوماٹومینیا Onomatomania مبتلا ہو گئے ہیں۔ سینئیر اداکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا شخص ایک خاص لفظ یا جملہ

بار بار دہراتا رہتا ہے۔ جب یہ انکشاف کیا تو لوگوں کی جانب سے یقین نہیں کیا جا رہا تھا جس پر اداکار نے کہا کہ میں مزاق نہیں کر رہا ہوں، آپ اس بیماری کے بارے میں لغت میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا شخص بغیر

کسی وجہ کے جملے کو دہراتا ہے، میں ہر وقت یہ کرتا رہتا ہوں جس کی وجہ سے میں کبھی بھی آرام سے سو نہیں سکتا ہوں۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے یہ ایک اصطلاح ہے جو لوگ دہرانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ آپ کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہو تو یہ پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔

Check Also

معروف شیف براک برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا، ہسپتال سے تصاویر شئیر کر دی

ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براک اوزدامیر اپنے منفرد انداز سے کھانا پکانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.