crossorigin="anonymous">

ویڈیو: نوجوان نے ترک آئس کریم فروش کی شعبدہ بازی کا توڑ نکال لیا

ترکی کا سفر کرنے والے لوگ وہاں کی مشہور آئس کریم اور اسے فروخت کرنے والوں کی شعبدہ بازیوں سے ضرور واقف ہوں گے۔ یہ آئس کریم فروش سیاحوں میں کافی مقبول ہیں جو اپنے ٹرکس کے ذریعے خریدار کو

حیران کردیتے ہیں اور وہ دیکھتا رہ جاتا ہے کہ آئس کریم کبھی اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے تو کبھی غائب ہوجاتی ہے۔ترکی میں آئس کریم فروشوں کی یہ شعبدہ بازی روایت کا حصہ ہے جس کا مقصد کسٹمرز کو

محظوظ کرنا ہے نہ کہ تنگ کرنا۔ البتہ اب ایک نوجوان نے اس شعبدہ بازی کا توڑ نکال لیا ہے اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئس کریم فروش نے نوجوان کو پہلے ایک کون

پکڑایا جس کے بعد وہ آئس کریم کا بڑا اسکوپ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نوجوان اطمینان سے کھڑا رہا، یوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ یہ سوچ کر آیا تھا کہ آج وہ اپنے ساتھ یہ ٹرک نہیں ہونے دے گا۔ جیسے

ہی آئس کریم فروش آئس کریم کا ایک بڑا اسکوپ نکال کر کون کر رکھنے لگتاہے نوجوان دونوں ہاتھوں سے اسے پکڑ کر بھاگ جاتا ہے اور دکاندار اسے تکتا رہ جاتا ہے۔ ویڈیو بنانے والے نوجوان کے دوست بھی اس دوران کافی محظوظ ہوئے اور قہقہے لگاتے رہے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *