crossorigin="anonymous">

معروف سابق بھارتی بلے بازبھی محمد رضوان کے مداح بن گئے،پاکستانی کھلاڑی کی ہسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کر کے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ممبئی: سابق بھارتی بلے باز وانگی پورپو وینکٹا سائی لکشمن( وی وی ایس لکشمن) بھی محمد رضوان کی جرات و حوصلے کے مداح بن گئے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی سائی لکشمن نے

محمد رضوان کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ سپرٹ دکھانا متاثر کن تھا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ

کھیل ایک استادہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل رہنے کا انکشاف ہوا ہے،قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب

نے بتایا کہ محمد رضوان کو نو نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا،رضوان نے دو راتیں ہسپتال میں گزاریں جس دوران ان کی صحت میں بہت بہتری آئی اور انہیں میچ سے قبل فِٹ قرار دیا گیا۔ڈاکٹر نجیب کا کہنا تھا کہ

محمد رضوان کی صحت سے متعلق ٹیم منیجمنٹ نے اس لیے کسی کو آگاہ نہیں کیا تھا تاکہ ٹیم کا مورال نہ گرے۔یاد رہے کہ محمد رضوان نے طبیعت بہتر نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سینی فائنل میچ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ کرتےہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز سکور کیے تھے ۔

معروف سابق بھارتی بلے بازبھی محمد رضوان کے مداح بن گئے،پاکستانی کھلاڑی کی ہسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کر کے تعریفوں کے پل باندھ دئیے 

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *