crossorigin="anonymous">

فلم ” کبھی خوشی کبھی غم “ میں کرینہ کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں؟ تصاویر وائرل

ممبئی (نیوز ڈیسک )21 سال پہلے 2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی معروف ترین فلم ” کبھی خوشی کبھی غم “ تو ہر کسی نے ہی دیکھی ہو گی کیونکہ اس میں شاہ ر خ خان اور کاجول نے تاریخی کر دار نبھا کر فلم K3G

بینوں کے دلوں کو چھو لیا جبکہ اس فلم میں کرینہ کپور اور ہیرتک روشن نے بھی اداکاری کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور یو ن فلم بلاک بسٹر رہی ۔اس فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار اداکارہ ” ملویکا راج ‘Kabhi Khushi Kabhi Gum

نے نبھایا جو کہ اب جوان ہو چکی ہیں اور بے حد خوبصورت ہیں ، اداکارہ نے باقاعدہ اب بالی ووڈ میں اینٹری مار دی ہے اور گزشتہ روز ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ” سکواڈ “ ریلیز کر دی گئی ہے ۔اس فلم میں اداکارہ ” ملویکا

راج “ کے ساتھ ” رنزنگ ڈینزونگپا“ لیڈ کر دار نبھا رہے ہیں، وہ ” ڈینی ڈینزونگپا‘ کے بیٹے ہیں ، اس فلم میں نیلیش ساہے نے ہدایتکاری کے فرائض نبھائے ہیں ۔اداکارہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیلیش ساہے میرے پاس سکواڈ فلم

کی پیشکش لے کر آئے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے ،میں نے سوچا کہ ہیرو تو ایکشن کر رہا ہوگا ،تو میں نے پوچھا کہ اس میں میرا کردار کیا ہو گا؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ہیروکا ساتھ دیتے

ہوئے ایک بچی کی حفاظت کرنے کا کردار نبھائیں گی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ میں نے سوچا کہ یہ کچھ مختلف ہے ، میں سکواڈ کے نتائج کے حوالے سے بہت پر جوش ہوں ، اس لمحے کا میں پوری زندگی انتظار کرتی رہی ہوں ،میں بہت ہی پرجوش ہوں ، فلم میں میرا سفر بہت ہی شاندار رہا۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *