crossorigin="anonymous">

’ٹوائلٹ میں 10منٹ سے زیادہ وقت گزارنا بواسیر کو دعوت دینے کے مترادف ہے‘ معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ باتھ روم میں جا کر باہر نکلنا بھول جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے اب ایک برطانوی ڈاکٹر نے بہت بری خبر سنا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر کرن راجن، جو

ٹک ٹاک پر مفید طبی مشورے دینے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں، نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ ٹوائلٹ میں 10منٹ سے زیادہ وقت گزارنا بواسیر کی بیماری کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر کرن

نے بتایا ہے کہ ”جب ٹوائلٹ پر زیادہ وقت گزارا جائے تو مقعد کے اردگرد کی خون کی وریدوں میں سوجن آ جاتی ہے اور بعض سنگین کیسز میں یہ وریدیں جسم سے باہر بھی آسکتی ہے۔ اس طرح کی سوجن یا وریدوں کے باہر

آنے کا غالب نتیجہ بواسیر کی صورت میں نکلتا ہے۔ اگر آپ کو رفع حاجت میں زیادہ وقت لگ رہا ہے تو آپ کو اپنی خوراک پر توجہ دینی چاہیے اور اس میں سے ایسی چیزیں نکال دینی چاہئیں جو اس کا سبب بن رہی ہیں۔ خوراک کی یہ خامی آپ کی مجموعی صحت کو بھی بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔“

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *