crossorigin="anonymous">

سابق امام کعبہ کی سعودی فلم میں اداکاری نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم

میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ پروموشنل ویڈیو

جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کیسابق امام کعبہ کی سعودی فلم میں اداکاری نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی

بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی

نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟‘پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے ایک شخص نے تنقیدی لہجے میں کہا خدا آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔

Check Also

مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا۔ انوکھا کیس، آخر کیوں جانیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *