اس آیت کو نماز کے بعد پڑھیں انشاء اللہ کبھی بھی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی

اس آیت کو نماز کے بعد پڑھیں انشاء اللہ کبھی بھی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی - Sabee Kazmi

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اس دعا میں بہت طاقت ہے ،جو موجودہ حالات ہیں جو وائرس پھیلا ہوا ہے اس وائرس سے حفاظت کے لئے آپ یہ دعا کثرت سے پڑھیں انشاء اللہ آپ کو ہر طرح کے وائرس سے، ہر طرح کی بیماری سے آپ کو محفوظ رکھے گی۔ ہمیشہ یاد رکھیں گے صحت اور بیماری انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ ہے۔ انسان کی

زندگی کے کوئی بھی دو دن ایک جیسے نہیں ہوتے۔اگر انسان خوش ہے تو کل وہ ضرور اداس ہو گا اور اگر وہ اپنے جسم میں قوت محسوس کر رہا ہے تو کل وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔ انسان کے اوپر دن میں بھی کئی طرح کی مختلف کیفیات گزرتی ہیں ک،بھی انسان روحانی طور پر بیمار ہوتا ہے اور کبھی انسان جسمانی طور پر بیمار ہو جاتا ہے۔ بیماری کی کیفیت صحت کی کیفیت سے مختلف ہوتی ہے اور ہر انسان محسوس کر سکتا ہے۔ ایسی

صورت میں انسان کو دواکے ساتھ ساتھ اللہ سے مدد مانگنی چاہیے، اس کی جانب رجوع کرنا چاہئے اور اپنے لئے خوب دعائیں کرتے رہنا چاہیے ۔بعض اوقات بیمار خود اپنے لیے دعا نہیں کر سکتا تو جو بیمار کی عیادت کرنے کے لئے جو بیمار کو دیکھنے کے لئے اس کے دوست رشتے دار عزیز و اقرباء حتیٰ کہ جو ہسپتال کا عملہ مریض کے لیے ایسی دعائیں پڑھ سکتا ہےجو اس کے لیے شفاءیابی کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ تو بات یہ ہے کہ انسان ہر بات میں

اپنے رب کا محتاج ہے۔ اسے اپنی ہر ضرورت کے لئے اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہیے تو جب انسان بیمار ہو اور خصوصاً اگر ایسی بیماری کا شکار ہو کہ جس میں بظاہرشفا کی دور دور تک کوئی امید نہ ہو تو اسے اور بھی زیادہ خشوع و خضوع کے ساتھ اور ایسے اوقات میں اللہ کی جانب رجوع کرلینا چاہیے کہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکے اور اس سلسلے میں کبھی بھی انسان کو اللہ تعالی کی جانب سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور آج جو دعا میں آپ کو سکھانا چاہتا ہوں اور اس سے ایک واقعہ بھی جڑا ہے وہ بھی آپ سنیئے۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا جو سخت بیماریوں میں مبتلا تھا ۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے اس مریض کے کان میں سورۃ المومنون کی یہ آیت مبارکہ پڑھیں اور وہ اسی وقت ٹھیک ہو گیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کون سی آیات کون سی دعائیں پڑھی تھی ؟َ تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا کہمیں نے یہ آیت پڑھی تھی ۔ان آیات کو چلتے پھرتے، رات کے آخری اوقات میں یا کسی بھی وقت، یا صبح کے وقت آپ اگر اس کو پڑھ لیں ، علماء کرام نے لکھا ہے کہ صبح کے وقت نہار منہ اگر آپ اس دعا کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کو آپ پی لیں تو انشاءاللہ جسم کے اندر جتنی بھی روحانی و جسمانی بیماری ہوں گی تو وہ ختم ہو جائیں گی ۔تو

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آیات کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر کوئی بھیآدمی یقین رکھنے والا ہو یقین کے ساتھ اگر وہ یہ آیت پڑھ لے گا اور پہاڑ پر بھی اگر یہ آیت پڑھے گا تو وہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے پھٹ سکتا ہے ۔گھر میں کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی بیماریوں ہوتی ہیں ۔ کوئی بھی انسان انکار نہیں کر سکتا کہ اس کے گھر میں بیماری نہیں ہے۔ ہر انسان کے گھر میں چھوٹی موٹی بیماری، سردرد اچانک ہو جاتا ہے بعض اوقات کچھ درد ہو جاتا ہے تو آپ صبح نہار منہاس کو سات مرتبہ پڑھ کر

پانی پر دم کرکے پی لے انشاءللہ بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ۔وہ آیت مبارکہ یہ ہے افحسبتم انما خلقنکم عبثا وانکم الینا لا ترجعون۔فتعلی اللہ الملک الحق لاالہ الاھو رب العرش الکریم۔ومن یدع مع اللہ الھا اخر لابرھان لہ بہ فانما حسابہ عند ربی انہ لایفلح الکفرون وقل رب اغفر وارحم وانت خیر الرحمین۔ کوئی بھی بیمار ہو آپ اس کے دونوں کانوں میں یہ آیت مبارکہ پڑھ لیں۔ اگر کوئی نہیں پڑھ سکتا اور اس پر دم کر دیجئے اللہ کے حکم سےا سے بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ۔ موجودہ حالات میںجو وائرس پھیلا ہوا ہے اس میں تو آج چلتے پھرتے اس دعا کو پڑھیں انشاءاللہ اللہ پاک آپ کو اس وائرس سے بھی حفاظت فرمائیں گے اور یہاں پر ایک اور بات میں بتانا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ بہت سارے لوگ جب کوئی دعا سکھاتا ہوں یا دعا بتاتا ہوں تو اس طرح کی باتیں کریں گے کہ دل دکھتا ہے، ایسے لوگوں کے ایمان بہت زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔