رمضان المبارک کی طاق راتوں کے نوافل

رمضان المبارک کی طاق راتوں کے نوافل - Urdu Tv

ان پانچ طاق راتوں میں حسب ذیل طریقہ سے نوافل پڑھے جائیں،جن کا ثواب بے پناہ ہے۔ اکیسویں رات اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے بعدسورئہ القدر ایک ایک بار، سورئہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کے حق

میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔ اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک بار، سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے نماز ختم کرکے ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز اور شب قدر کی برکت سے اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورئہ القدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔ماہ مبارک کی تئیسویں شب کو چار رکعت

نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک بار اور سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مغفرتِ گناہ کیلئے یہ نماز بہت افضل ہے تیئسویں شب کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک دفعہ، سورئہ اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ اور بعد سلام کے ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں

کی بخشش طلب کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما کر انشاءاللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے گا۔تئیسویں شب کو سورئہ یٰسین ایک مرتبہ، سورئہ رحمن ایک دفعہ پڑھنی بہت افضل ہے۔ماہ رمضان کی پچیسویں تاریخ کی شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک بار، سورئہ اخلاص پانچ مرتبہ، ہر رکعت میں پڑھے۔ بعد سلام کے کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھے۔ درگاہِ رب العزت سے انشاءاللہ بیشمار عبادات کا ثواب عطا

ہو گا۔پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر تین تین مرتبہ، سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار پڑھے۔ یہ نماز بخشش کیلئے بہت افضل ہے۔پچیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک مرتبہ، سورئہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے۔بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھے۔ یہ نماز عذابِ قبر سے نجات کیلئے بہت افضل ہے۔ پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ دخان پڑھے۔ انشاءاللہ اس سورئہ کے پڑھنے کے باعث عذابِ قبر سے

اللہ پاک محفوظ رکھے گا۔پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ فتح پڑھنا ہر کسی کیلئے بہت ہی افضل ہے۔ انتیسویں شب کو چاررکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز کامل ایمان کے واسطے بہت افضل ہے۔ انشاءاللہ اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک

بار سورئہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے درود شریف ایک سو دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دربارِ خداوندی سے بخشش و مغفرت عطا کی جائے گی۔رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ الواقعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ترقی رزق کیلئے بہت افضل ہے۔رمضان المبارک کی کسی شب میں بعد نمازِ عشاءسات مرتبہ سورئہ القدر پڑھنا بہت افضل ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔