درود شریف پڑھنے کے فوائد ! گمشدہ چیز پانے کا عمل

درود شریف پڑھنے کے فوائد ! گمشدہ چیز پانے کا عمل - Urdu Tv

دنیا کا کوئی بھی انسان ایسا نہیں جو پریشانیوں سے خالی نہ ہو ہر ایک کی زندگی میں مسائل پریشانیاں اور آزمائش وقتا فوقتا آتی رہتی ہیں اور دنیا کا ہر ایک انسان چاہتا ہے کہ یہ مختصر سی زندگی پریشانیوں کے بغیر صرف کرے تو پریشانیوں سے نکلنے کا واحد حل وہ اللہ عزوجل کی یاد اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ

وسلم کی سنت مبارکہ پر چلنے میں ہے اگر کوئی شخص اللہ کا ذکر اپنے دل میں رکھتا ہے تو اس کی تمام پریشانیاں اللہ دورفرما دیتے ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھنا شروع کر دیں تو اس کی زندگی کی تمام پریشانیاں اس کی زندگی کے تمام مسائل دور ہونا شروع ہوجاتے ہیں درود شریف ایک ایسی عبادت ہے کہ اس کو جس بھی نیت سے پڑھا جائے اللہ عزوجل اس انسان کے تمام پریشانیاں اور تمام گ ن ا ہ معاف

فرمادیتے ہیں بے شک اللہ عز وجل اورفرشتے بھی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درودو سلام بھیجتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص تم میں سے کوئی چیز بھول جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر درود پڑھا کرے یہی نہیں اگر کسی شخص کے گھر میں مسئلے مسائل جھگڑے اور ایسی خرافات جنم لے رہی ہوں جواس کے گھر کے لئے آزمائش کا سبب بنیں تو اسے چاہئے کہ ان تمام جھگڑوں اور مسائل

سے نکلنے کے لئے ہر فرض نماز کے بعددرود شریف کا معمول لازمی اپنائے اور اس کے علاوہ اگر کسی شخص کی گمشدہ چیز نہ ملے تو اسے چاہئے کہ درود شریف کا ورد کثرت سے کرے کیونکہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو زندہ رکھے گا تو انشاء اللہ عزوجل اس کی یہ گمشدہ چیز اسے لازمی واپس مل جائے گی ۔ جب بھی درود شریف پڑھنا مقصود ہو تو اس عبادت کے لئے فجر کی نماز کا وقت بہترین وقت ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر فجر کی نماز کے بعد درود شریف کا ورد کثرت سے شروع کردیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ

چند ہی دنوں میں اللہ عزوجل آپ کے تمام مسائل اور آپ کے تمام ضروریات پوری فرمادیں گے کیونکہ اللہ عزوجل نے انسان سے وعدہ کیا ہے کہ جو شخص میرے اور میرے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرے گا میں اس پر اس کا دین آسان کروں گا میں اس پر اس کی زندگی آسان کروں گا اور آخرت میں تو اس کا انعام آپ کی سوچ سے بھی بڑ ھ کر ہے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین