’’اُمید ہے مریم اور فضل الرحمان کو سمجھ آگئی ہوگی۔۔‘‘ افواج پاکستان کے وضاحت کے بعد اپوزیشن کو پیغام مل گیا

’’اُمید ہے مریم اور فضل الرحمان کو سمجھ آگئی ہوگی۔۔‘‘ افواج پاکستان کے وضاحت کے بعد اپوزیشن کو پیغام مل گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر فوادچودھری کاکہناہے کہ ترجمان افواج پاکستان نے قیاس آرائیوں سے متعلق واضح بات کی،ہروقت ایک ادارے کوٹارگٹ کریں گے توردعمل توہوگا،امیدہے مریم،فضل الرحمان ترجمان افواج پاکستان کی بات کوسمجھیں گے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہناہے کہ مریم نوازاورفضل الرحمان فوج

کوٹارگٹ کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے دوتین رہنماؤں نے یہ تماشہ بنایاہوا ہے، ان کاکہناتھا کہ فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے،فوج کومتنازعہ نہ بنایاجائے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔پاکستانی قوم نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ

کیا۔ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپور مدد کی۔چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکیسن کا عطیہ دیا۔پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکیسن ہیلتھ ورکرز کو دے دیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔کسی سے کوئی بیک ڈو رابطے نہیں کیے جا رہے۔پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔جو

بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں وہ ثبوت سامنے لائیں۔بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی بڑ فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن کا عطیہ دے دیا۔ مسلح افواج نے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔

بتایا گیا کہ ق. ر. ب. ا. نی کے جذبے سے سرشار پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاک فوج چین سے ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج بن گئی۔ اسی حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن عطیہ کی ہے۔پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جس نے ویکیسن کا عطیہ دیا۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لیے ویکسین عطیہ کی۔جب کہ مسلح افواج نے ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔