کے-ٹو پر چڑھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے محمد علی سد پارہ کون ہیں؟

کے-ٹو پر چڑھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے محمد علی سد پارہ کون ہیں؟ - Sabee Kazmi

کون جانتا تھا کہ اونچی چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کا سامان اٹھا کر اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والا ایک سادہ سا انسان ملک کے لئے اتنا اہم ہوجائے گا کہ ایک دن پوری قوماس کی زندگی اور سلامتی کےساتھ واپس لوٹنے کی دعائیں مانگ رہی ہوگی۔ہم بات کر رہے ہیں کے ٹو پر لاپتہ ہوئے محمد علی سد پارہ کے بارے میں ۔جو ایک مشہور کوہ پیما ہیں

محمد علی 2 فروری 1976 کو سکردو شہر کے گردونواح میں واقع ایک گاؤں سد پاہ میں پیدا ہوئے موسم کی سختی کو خاطر میں نہ لاتا یہ کوہ پیما پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔ 2016 میں الیکس ٹیکسیون اور سائمون

مورو نے سد پارہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سدپارہ کی صلاحیتوں کے بغیر وہ نانگاپربت کی اونچی پہاڑیاں سر نہیں کر سکتےتھے۔سدپارہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نانگا پربت، قراقرام سمیت دنیا کی آٹھ اونچی ترین چوٹیوں پاکستان کا جھنڈا لہرا چکے ہیں ۔