حادثے کا شکارمریم نواز کی صاحبزادی اب کس حال میں ہیں؟ تازہ ترین اطلاعات

حادثے کا شکارمریم نواز کی صاحبزادی اب کس حال میں ہیں؟ تازہ ترین اطلاعات

لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نواسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب ان کی طبعیت سننبھلنے لگی ہے۔اسی حوالے سے مسلم

لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہرالنساء کے ساتھ کل پیش ہونے والے حادثے کے بعد صحت یابی کی دعاؤں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ مریم نواز شریف کی صاحبزادی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور بہتری کی

جانب گامزن ہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ،مہرالنسااس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم

نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے ،اپیل ہے کہ مہرالنسا کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں۔یاد رہے کہ مہرالنساء اور راحیل منیر کی شادی کی تقریبات لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔وزیراعظم نوازشریف کی نواسی اورمریم نوازکی بیٹی مہرالنساکی شادی کی جاتی امرامیں دھوم دھام سےانجام پائی تھی۔

تقریب میں پندرہ سوسےزائدمہمان شریک ہوئے تھے۔اس شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔جس کے بعد یہ شادی ایک خاص اہمیت اختیار کر گئی اور میڈیا میں اس متعلق مختلف خبریں بھی گرش کرتی رہیں۔جب کہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے نواز شریف کی نواسی کی شادی میں مودی کی شرکت کو نا مناسب قرار دےد یا تھا۔