ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا - Pakistan News Network

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان

میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ اور لاہور میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گااورکشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت :لہہ منفی 07، گوپس منفی06،زیارت منفی05،کالام، اننت ناگ منفی04 اورپاراچنار میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔