رواں سال حج ہوگا یا نہیں؟وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اہم اعلان کردیا

رواں سال حج ہوگا یا نہیں؟وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا، سعودی حکومت نے ابھی ہمیں انتظار کرنے کو کہا ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس دینیہ کی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہاکہ ہم حج کے حوالے سے

عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ، لیکن اس بار شاید  حاجیوں کی تعداد پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی۔ ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں، جب تک تعداد ہمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئرلائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل

الرحمان سیاسی آدمی ہیں لیکن ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، عمران خان کی سیاسی پیشگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آرہی ہیں۔سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بجائے ٹھنڈا ہو رہی ہے،۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غبارے سےہوانکل رہی ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے  16 فروری کو احتجاج کی کال کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ اس معاملہ کو حل کرلیاجائے گا، ہم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے۔