جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی - Pakistan News Network

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، آج بھی شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم سرد ہے، گوپس میں درجہ حرارت منفی پانچ، استور میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا، قلات میں ٹمپریچر منفی دو اور کوئٹہ میں صفر ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی

بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ سے لے کر آئندہ منگل تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش /پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیاتھا ۔