بختاور کے جوڑے میں سونا اور ہیرے استعمال ، بالآ خر اصل حقیقت سامنے آگئی

بختاور کے جوڑے میں سونا اور ہیرے استعمال ، بالآ خر اصل حقیقت سامنے آگئی - Pakistan News Network

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی گزشتہ ماہ چودھری محمود کیساتھ شادی ہوئی، سوشل میڈیا پر کچھ خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بختاور کے جوڑے میں سونا اور ہیرے استعمال کیا گیا ہے، تاہم یہ خبریں جعلی ہیںتفصیلات کے مطابق کیا اس جوڑے میں سونے کی تاروں سے کام

ہوا ہے۔ کیا اس جوڑے میں ہیرے جڑے گئے ہیں۔ کیا یہ اب تک پاکستان میں تیار ہونے والا سب سے مہنگا برائیڈل ڈریس ہے۔ کیا اس میں استعمال ہونا والا تمام تر میٹریل امپورٹڈ تھا، یہ اور اس سے ملتے جلتے بہت سی سوالات سوشل میڈیا پر اس وقت پوچھے گئے جب بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری کو ہونے والی شادی کی تصاویر ریلیز

کی گئیں جس میں وہ ایک نفیس سا عروسی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھیںبرائیڈل ڈریس کے حوالے سے ہونے والی چہ میگوئیوں شروع ہوئیں تو ڈیزائنر وردا سلیم نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ

بختاور کے جوڑے پر قیمت اور اس میں سونا اور ہیرے استعمال ہونے کی جو قیاس آرائیاں ہوئی ہیں وہ بالکل بھی سچ نہیں ہے، نہ ہی اس جوڑے میں سونے کی تار استعمال کی گئی اور نہ ہی ہم نے اس جوڑے میں کوئی ڈائمنڈز استعمال کیے ہیں