تحریک انصاف کو سب سے بڑا دھچکا! نوجوان رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کو سب سے بڑا دھچکا! نوجوان رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مظفر گڑھ ( نیوز ڈیسک )مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارٹی پالیسیوں سے نالاں رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ؟ آج عمران خان ک ٹائیگر کہاں ہیں؟ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ
Image result for خرم لغاری

آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ۔یاد رہے کہ خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔