ضمیر کا سودا کرنے والوں کا بچنا مشکل! وزیراعظم عمران خان نے دبنگ قدم اٹھا لیا، ہلچل مچا دی

ضمیر کا سودا کرنے والوں کا بچنا مشکل! وزیراعظم عمران خان نے دبنگ قدم اٹھا لیا، ہلچل مچا دی

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے پیسے لے کر ووٹ بیچنے کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری ، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو

پیش کرے گی ۔ کمیٹی ویڈیو سکینڈل سے متعلق تمام آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی ،کمیٹی کی سفارشات پر معاملہ نیب یا اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جا سکتاہے ۔دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے بھی سینیٹ الیکشن کے ووٹ کے

آفر ملنے کا انکشاف کیا ہے۔جاوید اختر انصاری کے مطابق انہیں سینیٹ میں ووٹ کے بدلے پانچ کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی، اس کے علاوہ انہیں ایم این اے شپ کی بھی آفر ہوئی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خاص آدمی کے ایجنٹ پیسے لے کر ان کے گھر تک آگئے تھے۔خیال رہے کہ جاوید اختر انصاری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 195 سے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ 2013 سے 2018 تک ایم پی اے رہے۔