’’ عمران خان نے ہمیں خود۔۔۔ ‘‘ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس فائز عیسیٰ کو کونسے دستاویزات وٹس ایپ کیے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

’’ عمران خان نے ہمیں خود۔۔۔ ‘‘ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس فائز عیسیٰ کو کونسے دستاویزات وٹس ایپ کیے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو وٹس ایپ میسیج کیا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں۔غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذرائع کے مطابق چوہدری سالک نے ثبوت بھی وٹس ایپ کیے۔ سپریم کورٹ کیس میں آج وزیراعظم عمران خان نے جواب جمع کروایا تھا کہ فنڈز کی خبر غلط تھی۔