بریکنگ نیوز!! میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان

بریکنگ نیوز!! میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان

لاہور: پنجاب بھر میں نویں دسویں اور گیارہویں وبارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیاگیا ۔وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہاہے کہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونگے جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 24جون سے 11جولائی تک

جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گے ،بارہویں جماعت کے امتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد کئے جائیں گے۔تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹے ہوگا جبکہ پیپرز میں ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سب جیکٹوو مختصرہوگا۔امتحانی مراکز میں ایس او پیز کے

تحت پرچے لئے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہونگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل , نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے۔