ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج موسم سرد اور خشک

رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں دھند سے حد نگاہ متاثر ہوگی،پنجاب کے علاقوں فیصل آباد،پنڈی بھٹیاں،بہاولنگر،جھنگ ،سرگودھا ،سیالکوٹ سمیت متعدد علاقوں میں دھند چھائی رہی جبکہ دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹروے بند رہی جبکہ موٹروے ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم تک بنی رہی ۔مانگا منڈی ،پھولنگر کے علاقوں میں بھی شدید دھند کے باعث موٹروے پر ٹریفک روک دی گئی ۔