راجہ پرویز اشرف کے داماد کی بھی لاٹری نکل آئی! پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

راجہ پرویز اشرف کے داماد کی بھی لاٹری نکل آئی! پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اپنا سینیٹ کا امیدوار میدان میں اتار دیا،راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق پیپلزپارٹی کے پنجاب سے امیدوارہوںگے ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ راجہ عظیم الحق نے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے،راجہ عظیم الحق کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بنانے کیلئے پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطے کرلئے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سات ارکان ہیں ،راجہ عظیم الحق کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔