کیا ویڈیو میں نظر آنے والے پیسے پی ٹی آئی کے سینیٹر فدا محمد خان نے بانٹے تھے؟ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

کیا ویڈیو میں نظر آنے والے پیسے پی ٹی آئی کے سینیٹر فدا محمد خان نے بانٹے تھے؟ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

اسلام آباد (ویب  ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد خان نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے پر تحریک انصاف سے  نکالے گئے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار کے الزامات کی تردید کردی۔سینیٹر فدا محمد خان نے کہا کہ عبیداللہ مایار کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، ہم نے ووٹ بیچنے

پر 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا  تھا، ہم اپنے ہی لوگوں کو پیسے کیوں دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ عبیداللہ مایار سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا نام بھی لے رہے ہیں کل کو وہ وزیر اعظم کا نام بھی لیں گے، پرویز خٹک  ان کی منتیں کرتے تھے کہ پارٹی کے ساتھ  وفادار رہیں، عمران خان خود آئے تھے ، عبیداللہ مایار پر پیسے لینا

ثابت ہوا تھا جس کے بعد عمران خان نے ہی انہیں پارٹی سے نکالا تھا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبیداللہ مایار نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر سینیٹ الیکشن کیلئے پیسے لینے کی جو ویڈیو وائرل ہے وہ پیسے دراصل تحریک انصاف نے ترقیاتی کاموں کی مد میں فدا محمد خان کے ذریعے دیے تھے، یہ

پیسے اس لیے دیے گئے تھے کیونکہ پارٹی کو ڈر تھا کہ کہیں ہم کسی دوسری پارٹی سے پیسے نہ لے لیں، ہم اس بات پر خوش تھے کہ اپنی پارٹی نے پیسے دیے ہیں۔