سرکاری ملازمین اٹھتے ہی تھے کہ ایک اور احتجاج کی کونج ۔اب سڑکوں پر کون آ گیا؟عمران خان حکومت کو پریشان کر دینے والی خبر

سرکاری ملازمین اٹھتے ہی تھے کہ ایک اور احتجاج کی کونج ۔اب سڑکوں پر کون آ گیا؟عمران خان حکومت کو پریشان کر دینے والی خبر

اسلام آباد: چیمبرز گرائے جانے کیخلاف وکلا پھرسڑکوں پر نکل آئے ،وکلا کی ریلی ایف ایٹ کچہری کی جانب رواں دواں ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وکلا تنظیموں کی قیادت میں وکلا کی ریلی ایف ایٹ کچہری کی جانب رواں دواں ہے ،ریلی کے دوران پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں سی ڈی اے نے پولیس کے ہمراہ ملکر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور اس آپریشن میں وکلا کے تقریباً 200چیمبرز گرا دیئے گئے جس کے بعد وکلا نے شدید احتجاج کیا اور اسلام آبادہائیکورٹ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی تھی ۔