قربانیاں بھی کام نہ آئیں! زُبیر عمر مسلم لیگ (ن) سے مایوس ہوگئے، بڑی خبر

قربانیاں بھی کام نہ آئیں! زُبیر عمر مسلم لیگ (ن) سے مایوس ہوگئے، بڑی خبر

لاہور ( نیوز ڈیسک  ) ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ نہ دیے جانے پر زبیر عمر مایوسی کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زبیر عمر نے مریم نواز اور نواز شریف کی قربت اختیار کر کے سینیٹ کا ٹکٹ حاصل

کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔کچھ روز قبل تک لیگی ذرائع نے زبیر عمر کو سینیٹ ٹکٹ ملنے کی خوشخبری بھی سنا دی تھی۔ تاہم جمعہ کے روز سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تو اس میں زبیر عمر کا نام شامل نہیں تھا۔ سابق گورنر سندھ بار بار لیگی رہنماوں کو فون کر کے امیدواروں کے نام پوچھتے رہے۔ ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ نہ دیے جانے کی تصدیق ہونے کے بعد زبیر عمر مایوسی کا شکار ہوگئے۔