حکومت کو بہت بڑا جھٹکا! 22 اراکین نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی حامی بھر لی، سینیٹ الیکشن میں بہت بڑ اَپ سیٹ کا امکان

حکومت کو بہت بڑا جھٹکا! 22 اراکین نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی حامی بھر لی، سینیٹ الیکشن میں بہت بڑ اَپ سیٹ کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )   سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں گذشتہ کچھ روز سے گردش کر رہی تھیں۔اسی حوالے سے اب بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن کے لیے 22 حکومتی ارکان نے حمايت کا یقین دلایا ہے۔ 22 ارکان نے

یوسف رضا گیلانی کو یقین دلایا ہے کہ چونکہ ابھی سیکریٹ بیلٹ چل رہا ہے تو وہ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔حمایت کرنے والوں میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے 22 ارکان شامل ہیں۔20 ارکان پنجاب،1سندھ اور1کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ رہنماؤں سے یوسف رضا کا اپنا ذاتی تعلق ہے جب کہ آصف زرداری بھی اس میں اہم کردار

ادا کر رہے ہیں،آصف زرداری گذشتہ سینیٹ انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کی حمايت کی وجہ حکومت سے ناراضی اورپرانے سیاسی مراسم  ہیں،حکومتی ارکان اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ سے بھی نالاں ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کو مکمل جیت کا یقین دلایا گیا ہے جب کہ مزید حمایت کی بھی کوششیں جاری ہیں۔