خان صاحب !!! میں آپ سے یہ درخواست بالکل نہیں کروں گی بس مجھے۔۔۔مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا

خان صاحب !!! میں آپ سے یہ درخواست بالکل نہیں کروں گی بس مجھے۔۔۔مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہےمریم نوازدرخواست نہ دینے کے بیان پر قائم رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دیا ، شریف خاندان کی ہر بیماری کا علاج صرف بیرون ملک

روانگی ہے ، اس بار جو بھی علاج ہو گا وہ پاکستان میں ہی ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امید ہےمریم نوازدرخواست نہ دینے کے بیان پر قائم رہیں گی۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا فیصلہ کیاہےای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی ، میں اس حکومت کوبالکل

نہیں کہوں گی کہ میرانام ای سی ایل سے نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب گئےتومیں نےایک درخواست دی تھی، کوروناکی وجہ سےہماری جوبھی درخواست تھی وہ پینڈنگ ہوجاتی ہے، میری اپنی صحت کا مسئلہ ہےمیری سرجری ہےجوپاکستان میں نہیں ہوسکتی۔