سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاوقت ختم ‏، ایک نشست پر کتنے امیدواروں نے اپلائی کیا؟ مکمل رپورٹ جاری

سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاوقت ختم ‏، ایک نشست پر کتنے امیدواروں نے اپلائی کیا؟ مکمل رپورٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک)سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا وقت ختم ہوگیا۔ اسلام آباد سےسینیٹ کی 2نشستوں پر ‏‏9امیدواروں کےکاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔ عمومی نشستوں پر 5اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ عمومی نشست ‏پرپی ٹی آئی کےعبدالحفیظ شیخ، علی بخاری اور

فرید الرحمان کےکاغذات جمع ہوئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عمومی نشست پر یوسف رضا گیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ مسلم ‏لیگ ن کی جانب سے عمومی نشست پرطارق فضل چوہدری کےکاغذات جمع کروائے گئے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید کےکاغذات نامزدگی جمع

ہوئے جب ‏کہ ن لیگ کی فرح ناز اکبر اور فرزانہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز تھا جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے ‏پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔